: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بلرام پور۔ اترپردیش میں بلرام پور ضلع کے پچ پیڑوا میں ریلوے اسٹیشن پر
انٹرسٹی اور دیگر ایکسپریس ٹرینوں کے رکنے کی مانگ کو لے کر ٹرین روک کر
مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آٹھ افراد کو حراست
میں لے لیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پچ پیڑوا علاقے میں اسٹیشن پر
ایکسپریس اور انٹرسٹی کے پڑاؤ کی مانگ کو لے کر مظاہرین نے ریلوے
پھاٹک کے
پاس کل شام گورکھپور سے گونڈا جا نے والی پسنجر ٹرین روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران وہاں پولیس پہنچ گئی اور مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ان
لوگوں نے پتھراؤ کیا اور بھیڑ ریل کی پٹری پر آ گئی۔ وہاں سے لوگوں کو
ہٹانے کیلئے ریلوے سیکورٹی فورس کے جوانوں نے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ میں
چند لوگوں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں اور آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا
گیا۔